کلرکوں کے حقوق کا سوداکرنیوالوں کی ایپکا میں کوئی گنجائش نہیں،عمران کمبوہ

Jan 24, 2016

کبیروالا(نامہ نگار) کلرکوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،ایپکا کی 30سالہ جدوجہد کے ثمرات اپ گریڈیشن کی صورت میں مل رہے ہیں ،ذاتی مفادات کے لئے کلرکوں کے حقوق کا سودا کرنےوالوں کی ایپکا میں کوئی گنجائش نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر چوہدری عمران کمبوہ نے ایپکا تحصیل کبیروالا کے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایپکا تمام سرکاری دفاتر کے کلرکوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے انتھک جدوجہد کررہی ہے ،درجہ چہارم کے ملازمین کے حقوق کا بھی بھرپور تحفظ کریں گے ۔ایپکا ضلع خانیوال کے صدر ملک محمد قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایپکا کی 30سالہ جدوجہد کے نتیجے میں کلرکوں کو انکی کاوشوں کا ثمر اپ گریڈیشن کی صورت مل گیا ہے ،حکومت نے کلرکوں کو گریڈ7سے11میں،گریڈ 9سے گریڈ 14اورگریڈ 14سے گریڈ 16 ملنے پر ایپکا کی مرکزی ،صوبائی قیادتوں سمیت تمام ممبران مبارک باد کے مستحق ہیں ۔تقریب سے ایپکا ضلع خانیوال کے سیکرٹری نشر واشاعت سید اشفاق حسین،تحصیل کبیروالا کے حاجی نادر خان بھٹہ ،سید اطہر شاہ بخاری ،نزاکت حسین بھٹی ،حافظ زاہد مسعود ،عبداللہ شکوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ایپکا

مزیدخبریں