ملک کے بیشتر حصوں میں خون جما دینے والی سردی جوبن پر ہے, رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں

Jan 24, 2016 | 11:04

ویب ڈیسک

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں رگوں میں خون جما دینے والی سردی بھی اپنے جوبن پر ہے.لاہور سمیت بیشتر شہروں میں سورج گویا روٹھ ہی گیا . پہاڑی علاقوں کو دیکھیں تو پارہ اس حد تک نیچے چلا گیا کہ گھروں اور سڑکوں پر پانی تک جم گیا .موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے چند روز شدید سردی کی موج مستی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
سکردو منفی بارہ سینٹی گریڈ کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت میں پہلے نمبرپر رہا . ہنزہ منفی 10،استور منفی 09، گوپس منفی 08، گلگت منفی 06،کالام منفی 05 ، کوئٹہ ، دیر ،پاراچنار، راولاکوٹ منفی04،مالم جبہ، کاکول اور قلات میں درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ رواں ہفتے بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ۔

مزیدخبریں