85 سالہ پاکستانی کو رہا نہ کرنے پر بھارتی ہائیکورٹ کا حکومت سے جواب طلب

نئی دہلی( اے این این )بھارت میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں 12سال قیدکی سزا کاٹنے والے 85سالہ پاکستانی شہری کووطن واپس بھیجنے کیلئے نئی دہلی ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا۔لاہور کے رہائشی محمد حنیف کو سزا پوری ہونے کے باوجود 8ماہ سے غیرضروری طور پر حراستی مرکز میں رکھا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہائیکورٹ کے جج اے کے پاٹھک نے مرکز اور دہلی حکومت سے اس معاملہ پر 2فروری سے پہلے جواب مانگ لیا۔محمد حنیف کو ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے 1996میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتارکیا،جسے بعدازاں اکتوبر 2001میں ٹرائل کورٹ کی طرف سے بری کردیاگیا،تاہم ستمبر 2003میں اسے ایک اور منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار کرلیا گیا اور اپریل 2011میں ٹرائل کورٹ نے اسے 20سال قید کی سزا سنائی تاہم اپیل پر ہائیکورٹ نے سزا کم کرکے 12سال کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...