پانامہ لیکس میں شامل 67 پاکستانیوں کا سراغ نہیں ملا، نادرا سے رابطے کا فیصلہ

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پانامہ لیکس کی تحقیقات میں 67 پاکستانیوں کا تاحال سراغ نہ ملنے پر شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پانامہ لیکس میں شامل 944 کمپنیوں کو نوٹسز جاری کئے تھے جن میں سے 68 افراد نے اپنی آف شور کمپنیوں کی ملکیت تسلیم کر لی تھی جبکہ 15 کمپنیوں کے مالکان وفات پا چکے ہیں 31 کمپنیوں کے مالکان نے بتایا وہ اب پاکستان میں نہیں رہتے 29 کمپنیوں کے مالکان کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ 67 پاکستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...