اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کو وزیراعظم کا خیر خواہ یا اپنی جماعت سے مخلص ہونے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ وزیر داخلہ کی کارکردگی پر خود ساختہ تجزیہ کرنے کی بجائے اپنے صوبے کے حالات کو بہتر بنائیں اور اپنی جماعت کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچانے پر توجہ دیں۔ وزیراعظم کے بارے میں بیان بازی اور کسی دوسری جماعت کے داخلی معاملات پر تبصرہ آرائی سے گریز کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ اپنی پارٹی کے ارکان پر بھی توجہ دیں جن کی اخلاق باختہ گفتگو اور خواتین سے بداخلاقی کے ملک بھر میں چرچے ہو رہے ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ