”فوجی عدالتیں“ پارلیمانی جماعتوں کو ایک صفحہ پر لانے کیلئے رابطوں کا فیصلہ

Jan 24, 2017

اسلام آباد (محمد نواز رضا) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر تمام پارلیمانی جماعتوں کو ایک ”صفحہ“ پر لانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کی خود نگرانی کریں گے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی رہنما¶ں کو نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد اور فوجی عدالتوں کی افادیت کے بارے میں بریفنگ کے بعد فروری 2017 ءمیں آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جو پیر کو وطن واپس آ رہے تھے ایک روز کیلئے اپنی واپسی م¶خر کر دی ہے۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا معاملہ آل پارٹیز کانفرنس کے سامنے رکھا جائےگا اور تمام پارلیمانی جماعتوں کو ایک ”صفحہ“ پر لانے کی پروایکٹو کوششیں کی جائیں گی۔ جمعیت علماءاسلام (ف)‘ عوامی نیشنل پارٹی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کر چکی ہیں۔
فوجی عدالتیں/ ایک صفحہ

مزیدخبریں