پاناما کا ہاتھی وہیں کا وہیںکھڑا ، وکلا نے ثبوت نہ دئیے توکیس سنجیدہ ہو جائیگا: شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے، وکلاثبوت پیش نہ کر سکے توکیس سنجیدہ ہو جائیگا،پاناما کے ہاتھی کو خوراک کہاں سے دی گئی ، پیسے کہاں سے گئے اور معاملات کیسے طے ہوئے اس کا پتہ لگانا باقی ہے قطری خط سنی سنائی بات ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں اور پاکستان سمیت دنیا کی کوئی عدالت سنی سنائی بات کو نہیں مانتی ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے تاہم اگر منی ٹریل اور ثبوت نہ لائے جا سکے تو کیس مشکل ہو جائے گا ۔شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے پاناما کیس اہم دوراہے پر آگیا ہے اور قومی امنگوں کے مطابق کرپشن کے خلاف گھیرا تنگ ہو گا ۔حکومتی وکیل ثبوت پیش نہ کر سکے تو کیس سنجیدہ ہو جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک دو روز میں کیس بہت اہم مرحلے میں داخل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں اور عوام کو یقین ہے کہ ایک تاریخی فیصلہ آنے والا ہے۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...