اسلام آباد (اے پی پی) پناہ گزینوں کے عالمی ادارہ یو این ایچ سی آر نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن 28 فروری سے قبل کروا لیں تاکہ انہیں 400 ڈالر کی امداد مل سکے۔ پیر کو یو این ایچ آر کے نمائندے نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں رجسٹرڈ قیام پذیر افغان مہاجرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 28 فروری 2017ءسے قبل یو این ایچ سی ار کے ملک بھر میں وی آر سی مراکز میں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن کروائیں تاکہ انہیں وطن واپسی کے موقع پر کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وطن واپسی کے موقع پر رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے اپنے بچوں کی رجسٹریشن نہ کرائی تو انہیں وطن واپسی کے موقع پر 400 ڈالر فی کس مالی امداد نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی یکم مارچ سے دوبارہ شروع ہوگی۔
رجسٹرڈ افغان بچے
افغان مہاجرین کو 5 سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن 28 فروری سے قبل کرانے کی ہدایت
Jan 24, 2017