لاہور (نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) لاہور کے مختف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر مال لوٹ لیا گیا جب کہ مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطا بق ڈاکوو¿ں نے گلشن اقبال رضابلاک کے رہائشی متین کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 8 لاکھ، گر ین ٹاﺅن کے علا قہ با گڑیاں میں وقاص کے گھر سے 6لاکھ، سبزہ زار میں لیا قت کی فیملی کو یر غما ل بنا کر5لا کھ، لاری اڈا کے علاقہ مےں ریلوے پھاٹک کے قر یب اختر کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ، شمالی چھاﺅنی میںظفر اور اس کی فیملی سے2لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،گلشن راوی میں عطاسے 4 لاکھ 60ہزار، اقبال ٹاﺅن میں عمرحیات سے 95ہزار اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں تنزیل سے 55 ہزارروپے اور موبائل فون، مغل پورہ میں عثمان سے 50ہزار اور موبائل فون، اچھرہ میں سعید سے45 ہزار اور موبائل فون، سبزہ زار میں فہد سے 31ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ساندہ کے علاقہ ڈبل سڑکاں پر واقع اےک فیکٹری سے 75لاکھ کی کاروں کی باڈیاں جبکہ سرور روڈکے علاقہ مےں رحیم کے گھر سے 25لاکھ روپے، ہیروں کی انگھوٹھیاں اور زےورات چوری کر لئے۔ چوروں نے ستوکتلہ سے گلفام، ہربنس پورہ سے الطاف، سندر سے لیاقت، شاہدرہ سے کامران کی گاڑیاں جبکہ لوئرمال سے معظم، فیصل ٹاﺅن سے حسام، گلبرگ سے نعمان، فیکٹری ایریا سے بوٹا، باغبانپورہ سے متین، نواب ٹاﺅن سے محبوب، بھاٹی گیٹ سے فرید، مستی گیٹ سے تجمل، نولکھا سے بابر، لیاقت آباد سے عامر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔علاوہ ازیں تھانہ گلشن اقبال کے علاقہ کے قریب2موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل پر جا رہے تھے ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی اسی دوران سی آئی اے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مجرموں کا تعاقب شروع کر دیا فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزم مارے گئے شناخت بلال اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خطرناک وارداتوں میں ملوث تھے اور ملزمان نے 1سال قبل ڈکیٹی مزاحمت پر کانسٹیبل عمران کو بھی قتل کیا تھا۔
ڈاکے
شہریوں سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک
Jan 24, 2017