لاہور (پ ر) پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئرمین ہارون خواجہ نے ’’قائد ملت لیاقت علی خان کا دور‘‘ موضوع پر فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان بانی پاکستان کے انتہائی بااعتماد ساتھی تھے اور تحریک پاکستان کے علاوہ آزادی کے بعد پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے بھی مرحوم نے شاندار خدمات انجام دیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آئی بی میجر (ر) شبیر احمد تھے جبکہ میجر ظفر اللہ چٹھہ‘ پروفیسر سید محفوظ قطب‘ ڈاکٹر مصباح ظفر‘ انوار قمر‘ اسرار بخاری‘ افتخار مجاز‘ پروفیسر مشکور صدیقی‘ فرزانہ پروین‘ منشا قاضی‘ محمد بلال صابر‘ خالد محمود سلیم‘ احمد وسیم‘ رانا امیر احمد خان اور دیگر نے بھی اظہارخیال کیا۔