بھائی چارہ قائم کیا جائے: پیرپگارا

سانگھڑ (رپورٹ: اشفاق بھٹی ) حُروں کے روحانی پیشواپیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیرپگارا نے سانگھڑ میں مریدوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میںآپکو دور دراز کے رشتہ داروں سے پہلے پڑوسی کام آنا ہے جوکہ آپکے دکھ سُکھ میں شامل ہوتا ہے اسلئے اپنے پڑوسیوں کا خاص خیال کریں، آپس میں محبت بھائی چارہ رکھیں۔
، اپنے بچوں کو خاص طور پر بچیوں کو تعلیم دلوائیں، اپنے ملک اور پاک فوج کیلئے خصوصی دعائیں کریں، پاک فوج ہمارے مُلک کی محافظ ہے جوکہ ملک کی حفاظت کررہی ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ دعا کریں ہمارے مُلک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو، اسلامی تعلیمات پر عمل کریں، جائیداد میں بچیوں کا حق جوکہ اسلامی طریقے کے مطابق ہو انہیں دیا جائے۔
پیرپگارا

ای پیپر دی نیشن