لالہ موسیٰ (نامہ نگار) لوڈشیڈنگ کے دوران موم بتی سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی، کمسن بچہ زندہ جل گیا۔ چکرمحلہ میں غلام رسول ڈرائیورکے گھرمیں شام کو لوڈشیڈنگ کے دوران موم بتی گرجانے سے آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لےا۔
، آتشزدگی کے نتیجہ میں کمرے میں سویا ہوا 3 سالہ بچہ محمد اویس ولد محمد وقاص بری طرح جھلس جانے کے باعث موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائربریگیڈ کا عملہ، ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ اعجاز علی بھٹی موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔
کمسن جل گیا
لالہ موسیٰ: موم بتی سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی‘ کمسن بچہ زندہ جل گیا
Jan 24, 2017