راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) اےڈےشنل سےشن جج راولپنڈی حسن رضا نے تھانہ صادق آباد کے مسلم لےگ (ن) کے مقامی رہنما ندےم کھوکھر قتل کےس کا فےصلہ سنا دےا گیا ہے۔ تاجی کھوکھر کے گارڈ سجاد احمد کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سنا دی گئی ہے۔
جبکہ تاجی کھوکھر کے بےٹوں ملزمان فرخ کھوکھر، عمر کھوکھر سمےت شوکت علی، خالد اور اظہر محمود کو بری کردےا مقدمہ کی سماعت اڈےالہ جےل مےں ہوئی فےصلے کے موقع پر اڈےالہ جےل کے اندر اور باہر سےکےورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے فےصلے کے بعد کھنہ پل اور اس سے ملحقہ علاقوں مےں سےکےورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعےنات کردی گئی ندےم کو 28 فروری 2009ءکو چھتری چوک مےں قتل کےا گےا تھاجس کا مقدمہ نمبر 206/09 زےردفعات302.148.149 درج کےا گےا تھا۔
سزائے موت
راولپنڈی: مسلم لیگی رہنما ندیم کھوکھر قتل کیس کا فیصلہ تاجی کھوکھر کے گارڈ کو سزائے موت، 2 لاکھ جرمانہ
Jan 24, 2017