بیجنگ(آئی این پی)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی چن پنگ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا ہے ،دونوں ممالک کے مابین تجارتی آغاز کا 40 سال قبل ہوا جو کہ دونوں کے مفاد میں ہے ،امریکی انتظامیہ ون چائنہ پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی ذمہ دار ہے ۔ترجمان ہواچھون اینگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی بنیاد ون چائنہ پالیسی ہے ۔
چینی صدر کی ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد امریکی انتظامیہ ون چائنہ پالیسی پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہے ، دفتر خارجہ
Jan 24, 2017