کیف(اے این این) یوکرائن نے ایران جانے والا ایک میزائل بردار طیارہ ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یوکرائنی حکام نے اس طیارے کو دارالحکومت کیف کے ژولیانے ائیرپورٹ پر روک لیا ہے۔اس پر روسی ساختہ ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل لدے ہوئے تھے۔
روس کی خبررساں ایجنسی انٹرفیکس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن کی سرحدی پولیس نے کیف کے ہوائی اڈے پر ہتھیار برآمد کیے ہیں۔تلاشی کے دوران سترہ ایسے کنٹینر برآمد ہوئے ہیں جن کا پرواز کی کارگو تفصیل میں اندراج نہیں تھا۔ایک یوکرائنی ترجمان نے بتایا ہے کہ تین کنٹینروں میں ہلکے وزن کے میزائل چھپائے گئے تھے۔ یہ انفرا ریڈ گائیڈڈ ٹینک شکن میزائل ہیں جبکہ باقی چودہ بکسوں سے طیارے کے فاضل پرزہ جات برآمد ہوئے ہیں۔طیارے کے عملہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے۔عملہ کے ارکان میں ایرانی یا یوکرائنی شامل ہیں۔بعد میں یوکرائنی حکام نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں ان ہتھیاروں کو ضبط کر لیا ہے۔
طیارہ ضبط
یوکرائن نے ایران جانے والا میزائل بردار طیارہ ضبط کر لیا
Jan 24, 2017