دبئی کی عدالت کا ساتھی کے قاتل 2 پاکستانیوں کو 3 سال قید کی سزا کا حکم

Jan 24, 2017

دبئی (نیٹ نیوز) دوران جھگڑا ساتھی کو ہلاک کرنے والے 2 پاکستانیوں کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 24 اپریل 2016ءکو 7 پاکستانیوں کا آپس میں جھگڑا ہوا ہے جن میں سے ایک سر میں شدید چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس 24 اپریل 2016ءکو البرشہ پولیس کو اطلاع ملی کہ 7 پاکستانیوں کا آپس میں جھگڑا ہوا ہے جن میں سے ایک سر میں شدید چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ واقعہ شیخ محمد بن زید روڈ پر پیش آیا۔ گزشتہ سال اگست میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ سزا پوری کرنے کے بعد تمام ملزموں کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ عدالت نے باقی پانچ ملزموں کو ایک ایک سال قید کی سزا سنائی جبکہ ہر ایک کو ایک ہزار درہم جرمانہ بھی کیا۔
دبئی /سزا کا حکم

مزیدخبریں