ندیم بسرا + عدنان فاروق + احسن صدیق
٭.... ایوان حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے ایک دوسرے کے خلاف نعروں‘ ڈیسک بجانے کی آوازوں سے گونجتا رہا۔٭.... رانا ثناءاللہ نے پھبتی کستے ہوئے محمودالرشید کو کہا کہ پی ٹی آئی کی میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر کو کہا جاتا ہے کہ اسمبلی میں تم چوسنی لیکر بیٹھے رہتے ہو وہاں رانا ثناءاللہ کی باتوں کا جواب نہیں دیتے جس پر ایوان کشت زعفران بن گیا۔ ٭.... محمودالرشید نے رانا ثناءاللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو کبھی کبھی دورے پڑتے ہیں پھر بولتے ہیں۔
٭.... ایوان میں مختلف تحاریک پیش کرنے کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان شور شرابا کرتے رہے جس پر سپیکر اسمبلی نے ہیڈ مائیک پہن لئے۔
٭.... سپیکر رانا اقبال نے کہا کہ قیادت کو برا بھلا کہا جائے گا تو وہی جواب آگے سے آئیں گے۔
٭.... رانا ثناءاللہ کے ”چھیدا اور میدا“ کے الفاظ پر ارکان ہنستے رہے۔
جھلکیاں