لاہور (سپورٹس رپورٹر )تیسرے ترک پلاسٹ ویٹرن کرکٹ گولڈ کپ کا آغاز ہوگیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان ترک پلاسٹ اور ٹوٹلی کلب کے مابین کھیلا گیا۔ ٹوٹلی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 176رنز بنائے، کاشف راجہ نے 76رنز بنائے ،امین خان نے4اور ندیم بیگ نے2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ترک پلاسٹ نے ہدف 6کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بلال خلجی نے 66 اور رضوان احمد نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹوٹلی کلب کی جانب سے صوفی نوید نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔امین خان اور بلال خلجی مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار پائے۔فلمسٹار شان اور اداکار امیر علی نے ٹوٹلی کلب کی نمائندگی کی ہے۔ ایونٹ کے چیف آرگنائزر حماد مقبول کا کہنا ہے کہ اس بار بھی اچھا ٹورنامنٹ منعقدکرائینگے۔ پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نواب عاشق قریشی نے امین خان اور بلال خلجی کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔