لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے کے آخری رائونڈ میچ میں ویسٹ زون وائٹس نے ایسٹ زون بلیوز کیخلاف پہلی اننگز میں 307 رنز بنا لیے۔دو روزہ میچ کے پہلے دن ویسٹ زون وائٹس نے عبدالرزاق کی سنچری اور زوہیب افضل کی نصف سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں307رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا، عبدالرزاق نے104 اور زوہیب افضل نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، ایسٹ زون بلیوز کی جانب سے اویس ستار اور ضیغم عباس نے دو،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پہلے دن کا کھیل ہونے تک ایسٹ زون وائٹس نے اپنی پہلی اننگز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر پانچ رنز بنا لیے۔