گورنر سندھ سے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی ملاقات‘ کراچی پیکج سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر و سینیٹر مشاہد اللہ خان کی گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات‘ کراچی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال‘ وفاق کی جانب سے کراچی کو دئیے گئے ترقیاتی منصوبوں‘ کراچی ترقیاتی پیکج‘ عوامی فلاح و بہبود کےلئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا‘ کراچی میں بہت جلد گرین لائن اور موٹر وے‘ ایکسپریس وے کا افتتاح کر کے میاں محمد نوازشریف کی جانب سے کراچی کے عوام کو تحفہ دیں گے‘ وفاق شہر کی ترقی کےلئے ہرممکن تعاون‘ مدد اور معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءسینیٹر سلیم ضیائ‘ صدر  کراچی ڈویژن سید منور رضا‘ ڈاکٹر افنان‘ علی اکبر گجر‘ امان خان آفریدی‘ کھیل داس کوہستانی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن