اسلام آباد (اے پی پی) 50 سال کی محنت سے تیار ہونے والی 22 جلدوں پر مشتمل جدید ترین اردو لغت کے ’’آن لائن ایڈیشن‘‘ کا باضابطہ افتتاح بدھ کو ہوگا۔ صدرمملکت ممنون حسین ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں آن لائن ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے منگل کو گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ذیلی ادارے اْردْو لْغت بورڈ 22 جلدوں، 22 ہزار صفحات اور تقریباً 2لاکھ 64 ہزار الفاظ پر مشتمل یہ عظیم علمی خزانہ اب انٹرنیٹ پر دستیاب ہوگا جس کے لئے مخصوص ’’ایپ‘‘ تیار کرلی گئی ہے۔ یہ علمی خزانہ 2 سی ڈیز پر دستیاب ہوگا۔ عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ آن لائن ایڈیشن خاص طورپر طلباء وطالبات کے لئے بیش قیمت خزانہ ثابت ہوگا۔