لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج اصغر حیدر کو نیب کا پراسیکیوٹر جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ، نام چیئرمین کی لسٹ میں شامل تھا

Jan 24, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج سید اصغر حیدر کو نیب کا پراسیکیوٹر جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا سید اصغر حیدر کے پراسیکیوٹر جنرل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کا منصب گزشتہ سال نومبر سے خالی ہے۔ سید اصغرحیدر کا نام اس فہرست میں بھی شامل تھا جو چیئرمین نیب نے بھیجے تھے۔

مزیدخبریں