8بچیوں کی ہلاکت: وزیراعلیٰ کا غفلت کے مرتکب پولیس افسروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا عندیہ

Jan 24, 2018

لاہور (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قصور میں 8بچیوں کی ایک درندے کے ہاتھوں ہلاکت پر غفلت کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ زینب سے پہلے اسی درندے کے ہاتھوں ہلاکت پر غفلت کے مرتکب پولیس افسران کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے۔ ان واقعات میں غفلت کے ذمہ داران پولیس افسران کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی۔ میں زینب کیس کے ملزمان کی گرفتاری کا انتظار کر رہا تھا۔ میں سات بچیوں کے والدین کے پاس بھی جائوں گا اور سب کو انصاف دلایا جائے گا، کسی ذمہ دار کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزیدخبریں