زینب کے ملزم کی گرفتاری قابل تعریف‘ دوسرے صوبوں میں بھی فرانزک لیب ہونی چاہئیں: مریم نواز

لاہور + اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے زینب قتل کیس کے ملزم کی گرفتاری پر کہا ہے کہ مجرموں کو پکڑنے کیلئے پنجاب حکومت کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تعریف ہے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبوں کے پاس بھی فرانزک لیب ہونی چاہئیں۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی میں شہباز شریف یا کسی اور کا کوئی اختلاف نہیں‘ تیس سال سے ہمیں الگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پارٹی میں شہباز شریف یا کسی اور کا کوئی اختلاف نہیں ہم سب ایک ہیں۔ تیس سال سے ہمیں الگ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس بار بھی کوششیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔ پانچ سال سکون سے حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہئے جو بھی منتخب حکومت آئے اسے سکون سے کام کرنے دینا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن