شریف برادران کی طرف سے اداروں کا تمسخر اڑانا قابل مذمت ہے: میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ شریف برادران کی جانب سے نیب کودھمکیاں دینااور عدالتوں کاتمسخراڑاناانتہائی قابل مذمت ہے۔مسلم لیگ (ن) کو احتساب سے گھبرانے کی بجائے عدالتوں کاسامنا کرناچاہئے ۔ اداروں کااحترام ہرصورت ملحوظ خاطررکھنا ہو گا ۔ ایسامحسوس ہوتاہے کہ شریف برادران اپنے اوپر لگنے والے کرپشن کے الزامات سے بچنے کے لیے اہم اور حساس اداروں کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن