قومی اسمبلی :جوپارلیمنٹ جوپارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہے قوم اس پر بھیجے :ڈپٹی سپیکر تحریک انصاف کا احتجاج ڈائس کا گھیرائو

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے لعنتیے کے الفاظ کے استعمال پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا گھیراؤ کر لیا۔ انہیں للکارتے اور دھمکیاں دیتے رہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کارروائی جاری رکھی اور پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والی جماعتوں پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کی مرضی سے ہاؤس کو نہیں چلایا جا سکتا۔ ڈپٹی سپیکر نے قاعدہ 21 روبعمل لانے کی دھمکی دیدی اور کہا قوم نے خدمت کے لئے پارلیمنٹ بھیجا ہے۔ گذشتہ روز بfھoیd پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی میں کورم کے معاملے پر حکومت کو دباؤ میں لانے کا سلسلہ جاری رہا۔ پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر بھی اپوزیشن کی وجہ سے قومی اسمبلی کی کارروائی ایک گھنٹے تک معطل رہی، تحریک انصاف نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق اور قرارداد کے معاملے پر موقف پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ایسے ماحول میں قومی اسمبلی کو نہیں چلنے دینگے۔ ہمارے پارٹی چیئرمین کے خلاف ایوان میں جھوٹ بولا گیا۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے واضح کیا کہ آئین اور پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے والی جماعتوں پر پابندی لگنی چاہئے۔گذشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ڈاکٹر عارف علوی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ایوان میں ہمارے پارٹی چیئرمین پر الزامات لگائے گئے۔ یکطرفہ کارروائی چلائی گئی۔ ہمیں صفائی کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ کورم پورا نہیں تھا اجلاس کی کارروائی کو معطل کر دیا گیا۔ ایک گھنٹے کے بعد دوبارہ اجلاس پونے بارہ بجے شروع ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے پرائیویٹ ممبر ڈے کے حوالے سے نجی بزنس میں خلل ڈالا۔ حامد الحق نے کہا کہ ہمارے چیئرمین کے خلاف استحقاق کی تحریک کی بات ہو رہی ہے۔ ہمارے ارکان بات کرنا چاہتے ہیں۔اس طرح ایوان کو نہیں چلنے دیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے عبد الستار کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ پہلے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی گئی اب چیئر کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ پرائیویٹ ممبرڈے کی کارروائی چلنے اور ہمیں بلز پیش کرنے دیں ۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ یہ ایوان ایک فرد کے لیے تو قانون سازی کر سکتے ہیں باقی ملک کے لوگوں کا خیال کیوں نہیں آ رہا۔ سابق وزیر اعظم نے ذرائع آمدن کے معاملے پر اسی ایوان میں جھوٹ بولا۔ حلف اٹھا رکھا تھا منی ٹریل کا بتانے کی بجائے غلط بیانی کی گئی ۔ ڈپٹی سپیکر نے متذکرہ رکن کو عدالتی فیصلے پر بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ متنازعہ بات نہ کی جائے جو جماعت پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرتی ہے ان پر پابندی لگنی چاہئے ۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ مسجد ضرار کو گرایا گیا تھا ۔ اسرائیل ناسور ہے اس طرح مطلب سارے ملک نہیں ہوتے ۔ جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہے ۔ چور ہیں، لٹیرے ہیں، اگر کوئی جھوٹ بولے گا مال چوری کرے گا ایک بار نہیں سو بار لعنت ہے ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ معاملہ بڑا حساس ہے اس کے لیے دو دن مقرر کریں آرام سے بحث کر کے ایک دوسرے کو سنبھالنے کی کوشش کریں گے پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے آرام سے بات کریں ،گالیاں دینے کی ضرورت نہیں جو فوج کے یار رہے انہیں قوم جانتی ہے سب جماعتیں تفصیلی بات کریں ایک دوسرے کو آئینہ دکھا دیں گے کس نے کہاں جھوٹ بولا سب سامنے آ جائے گا ۔ جھوٹ بولنے والوں پر اللہ کی لعنت ۔ پی پی پی کے رکن عبد الستار کیانی نے کہا کہ اپوزیشن نے فرد واحد کے حق میں قانون سازی کی مخالفت کی تھی سارے پارلیمنٹ نے ایسی قانون سازی میں ساتھ نہیں دیا تھا ساری پارلیمنٹ کو گالیاں کیوں دی جا رہی ہیں، ساری جماعتوں کے چور نکل کر پاکستان تحریک انصاف میں چلے گئے، تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں کونسا تیر مارا ہے تحریک انصاف چوروں کا ٹولہ ہے جو یہاں آ کر لعنت لعنت کی بات کرتا ہے ان پر لعنت ہو۔عامر ڈوگر نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کو سیاسی تقریر نہیں کرنی چاہئے، ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ میں رولنگ جاری کرتا ہوں کہ جو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہے اس پر پوری قوم لعنت بھیجے ،سزا کا قانون بنایا جائے پارلیمنٹ کے تقدس کا دفاع میری ذمہ داری ہے۔ پارلیمنٹ کے تقدس کو مجروح کرنے کی سیاست کرنے والے خود پاکستان کی سیاست سے لعنتی ہو جائے گا، ماروی میمن نے کہا کہ لعنت کی سیاست کورد کرتے ہیں۔اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کے ڈائس پر جا کر اس کا گھیرائو کر لیا انہیں للکارتے رہے اور دھمکیاں دیتے رہے۔ سپیکر ڈائس پر تحریک انصاف کے ارکان کے احتجاج سے ماحول کشیدہ ہو گیا، رضا حیات حراج نے کہا کہ پارلیمنٹ پاکستان کا سب سے بڑا مقدس ادارہ ہے جس نے لعنت کے الفاظ استعمال کیے وہ آ کر معذرت کر لیں ہم اسے معافی دے دیں گے ،سپیکر پر انگلی اٹھانے سے بڑی چارج شیٹ کوئی نہیں ہو سکتی سپیکر کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے حلف میں تبدیل کرنے والے ارکان کو کیا ہم ہار پہنائیں۔ مسلم لیگ(ن) نے پارلیمنٹ کو بے وقعت کیا ان کی وجہ سے پارلیمنٹ پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ کیا عدلیہ مقدس نہیں ہے ججز کو گالیاں دی جارہی ہے۔پاک فوج قیمتی خون دے کر نظریاتی،جغرافیائی سرحدوں کادفاع کررہی ہے اس کو نشانہ بنایاجا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن