لائبیریا، فٹ بالر جارج ویا نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

Jan 24, 2018

مونروویا (آئی این پی ) فٹ بالر لجارج ویا نے لائبیریا کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ دارالحکومت مونروویا میں واقع ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں انہوں نے ایک شاندار تقریب میں صدارت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ہزاروں افراد وہاں موجود تھے جب کہ کئی افریقی ممالک کے صدور نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ اکاون سالہ ویا نے اس موقع پر کہا کہ ان کی حکومت کا اولین مقصد بدعنوانی کا خاتمہ ہو گا۔

مزیدخبریں