کراچی(صباح نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ڈپٹی کنو ینئر اور جامعہ کراچی کے پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں مرحوم کی غیر طبعی موت کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت طبعی تھی اور کیمیائی تجزیے میں زہر خورانی کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔