فیروز والہ (نامہ نگار) یونین کونسل اٹاری کے علاقہ نورے والا کی زیر تعمیر سڑک سیاسی دو گروپوں کے درمیان تنازعہ کے باعث ٹھیکیدار سڑک ادھوری چھوڑ کر غائب ہو گیا سڑک کی خرابی شہریوں کے لئے عذاب بن گئی شہری سراپا احتجاج بن گئے شہریوں کے مطابق نورے والا روڈ کی تعمیر کیلئے ایم این اے اور ایم پی اے نے گرانٹ منظوری کروائی مگر ایم این اے نے اپنے حصہ میں آنے والی سڑک تعمیر کروا دی لیکن ایم پی اے کے حصہ میں سڑک نامکمل ہونے اور ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر غائب ہو گیا جس سے علاقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوںنے کہا کہ اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لیکر سڑک کو مکمل کرائیں۔