لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان گلوبل فورم کے چیر مین محمد امین خالد نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی نفسیاتی جنگ سے نبرد آزما ہے۔ پاکستانی فوج لائن آف کنڑول پر بھارتی جارحیت کا موثر جواب دے رہی ہے مگر نہتے لوگوں کا روزانہ کی بنیادوں پر نقصان ایک ایسا حربہ ہے جسے بھارت کی فوج پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے تاکہ پاک فوج کوئی ایسا کام کرے جس کو عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف استعما ل کر کے پاکستان کو ایک جارح قوت کے طور پر پیش کیا جائے۔