ملتان (نامہ نگار خصوصی) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر کیش بکس کی نگرانی کے لئے لاہور سے ٹیم ملتان پہنچ گئی ہے جو عرس کے تینوں روز دربار کے احاطے میں رکھے کیش بکسوں کی نگارنی کرے گی تاکہ زائرین کوئی نذرانہ وصول نہ کر سکے بلکہ وہ محکمہ اوقاف کے کیش بکس میں ڈالے جائیں۔