ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کے حق میں اپنے بھائی کے خلاف کیس جیت لیا جس میں فیصلہ دینے والا جج ہی لڑکی کا سرپرست بن گیا۔ منگل کے روز عرب میڈیا کے مطابق سعودی لڑکی نے پسند کی شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزام میں اپنے بھائی کے خلاف دائر کیس جیت لیا۔ بھائی کی خواہش کے برخلاف لڑکی اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی اور بھائی کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر لڑکی نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔