اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ عوام شیخ رشید کو سیاست میں مسخرے سے بھی زیادہ نہیں لیتی، شیخ رشید کے اپنے معاملات پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، عمران خان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے وہ اپنی باتوں سے پھر جاتے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ شیخ رشید نے جو بات کی ہے وہ جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرنے والی بات ہے، ان کے اپنے معاملات پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، عوام نہیں سیاست میں مسخرے سے زیادہ نہیں لیتی۔
عوام شیخ رشید کو سیاست میں مسخرے سے زیادہ نہیں لیتے:محسن شاہنواز رانجھا
Jan 24, 2018