امریکہ عالمی تجارت کیلئے خطرہ بن چکا ہے: چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (این این آئی)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی تجارت کے لئے امریکہ ایک خطرہ ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی یہ وضاحت امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے اْس بیان کے جواب میں ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چین کی شمولیت کی امریکی حمایت غلطی تھی۔ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ حکومت ورلڈ ٹریڈ آرگنائریشن کے ضوابط کا احترام کرتی ہے۔ امریکا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ عالمی تجارتی ادارے کی جانب سے چین کو بین الاقوامی مارکیٹ کے دائرے میں لانے کی ناکامی بھی امریکی غلطی کو ثابت کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن