مہندرا سنگھ دھونی کے بعد سرفراز احمد کا بھی مذاق بن گیا

لاہور(آئی این پی)چیمپیئنز ٹرافی کا تاج سر پر سجانے کے بعد پاکستان ٹیم اس وقت مشکل صورتحال سے دو چار ہے۔ ون ڈے سیریز میں 0-5 سے شرمناک وائٹ واش ہونے کے بعد اب پاکستانی ٹیم پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی ہار چکی ہے۔گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ پچھلے تمام میچز کی طرح پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی۔بابر اعظم اور حسن علی کے سوا کوئی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوا۔ خیر میچ کا نتیجہ جو نکلا، سو نکلا۔ لیکن پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا مذاق بھی اڑنے لگا۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی کپتان جس گیند پر آٹ ہوئے وہ اسے کھیلتے ہوئے بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی طرح گر پڑے تھے۔ایسے میں ٹویٹر صارفین کسی کو کہاں چھوڑتے ہیں، ہر شخص ہی ان کے گرنے پر اپنے تجزیے پیش کرتا نظر آیا۔ آپ بھی ٹویٹر صارفین کے تجزیے ذیل میں ملاحظہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن