پی سی بی انڈر 16 پینٹینگولر ٹی 20 ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

لاہور (این این آئی)پیپسی پی سی بی انڈر 16پینٹیگلور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ (کل) 25جنوری سے 31جنوری تک لاہور میں منعقد ہوگا جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب ،سندھ ،فیڈرل کیپٹل ،کے پی کے اور بلوچستان شامل ہیں۔ٹیموں کا انتخاب قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے پیپسی پی سی بی انٹرریجن انڈر 16 ٹورنامنٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر کیا،ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں 31 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے فائنل میں شرکت کریں گی۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پنجاب اور سندھ کی انڈر 16ٹیموں کے درمیان 25 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا، دوسرا میچ 25 جنوری کو ہی بلوچستان اور کے پی کے کی انڈر 16ٹیموں کے درمیان ایل سی سی اے میں ہوگا ،فیڈرل کیپٹل اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ 26 جنوری کو قذافی سٹیڈیم اور سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن