مظفرگڑھ (نامہ نگار) چیف منسٹر پنجاب سپورٹس پروگرام کے سلسلے میں گورنمنٹ جامع ہائی سکول مظفرگڑھ میں ہاکی کوچ عبدالقیوم کے زیر نگرانی دوستانہ ہاکی میچ کھیلا گیا ۔ جس میں مظفرگڑھ ریڈ نے مظفرگڑھ وائیٹ کو 3 کے مقابلے میں 7 گولیوں سے شکست دی ۔ میچ کے مہمان خصوصی حاجی محمد اقبال خان دستی ضلعی چیئر مین عشرو زکواۃ کمیٹی تھے جنہوں نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس کنسلٹنٹ سحرش ناز نے کھلاڑیوں کو گیمز کی افادیت کے بارے میں لیکچر دیا ۔ ریفری کے فرائض علی رضا نے انجام دئیے ۔
مظفرگڑھ ریڈ نے وائیٹ کے خلاف ہاکی میچ جیت لیا
Jan 24, 2018