ملتان (سپورٹس رپورٹر)جامعہ زکریا ملتان کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپئین شپ ارسلان ،محمد علی سبحانی ،علی احمد ،کامران ،،مبشر حسین بیسٹ اتھلیٹ کی فہرست میں شامل ہوگئے۔رسہ کشی میں جی سی جہانیاں اور بی زیڈ یو جبکہ جی سی کوٹ ادو اور سنٹرل کالج ملتان کی ٹیمین سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔پہلے روز کے مقابلوں میں نیزہ میں جی سی میاں چنوں کے محمد ارسلان ،ہمبر تھرو میں جی سی چیچہ وطنی کے محمدعلی سبحانی ،100*4 میٹر دوڑ میں جی سی عارف والا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔بی زیڈ یو نے دوسری اور جی سی میاں چنوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔400*4 میٹر دوڑ میں جامعہ زکریا نے پہلی جی سی عارف ولا نے دوسری اور جی سی میاں چنوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہاف سٹیپ جمپ میں سٹی کالج کے مبشر حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔رسہ کشی کے مقابلہ میں جی سی جہانیاں نے جی سی ٹبہ سلطان پور کو ،سنٹرل کالج نے جی سی چوک سرور شہید کو ،بی زیڈ یو نے جی سی علمدار کو سنٹرل کالج نے کامرس کالج ملتان کو اور جی سی کوٹ ادو نے ملتان لاء کالج کو شکست دی۔مقابلوں میں 26 کالجز کی ٹیموں نے شرکت کی۔قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے باقاعدہ افتتاح کیا۔تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ گرلز اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گورنمنٹ وومن یونیورسٹی ملتان نے پوزیشن مستحکم کرلی۔ نور عین بیسٹ اتھلیٹ بننے کیلئے مضبوط امیدوار بن گئیں۔ ندااکبرسیکنڈ بیسٹ اتھلیٹ بننے کیلئے پر عزم ہیں۔ پہلے روز کے مقابلوں میں نور عین نے 100میٹر ڈور، لانگ جمپ، ہائی جمپ اور 800میٹر دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وومن یونیورسٹی ملتان کی ہی ندا اکبر نے گولہ اور تھالی پھینکنے کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بوائز اتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارسلان، علی سبحانی، علی احمد، کامران، مبشر بیسٹ اتھلیٹ کی فہرست میں شامل
Jan 24, 2018