اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے اسپین ٹل ڈپہ ماموزئی میں ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر احسان عرف نورے سمیت 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں دہشت گرد کمانڈر احسان عرف نورے اپنے ساتھی ناصر محمود سمیت ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری رہا۔