امریکی ریاست الاسکا میں 7.9شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا

امریکی ریاست الاسکا میں 7.9شدت کے زلزلے کے بعد جاری ہونے والی سونامی کی وارننگ کو واپس لے گیا ہے۔سونامی کی وارننگ جاری کے ہونے کے بعد علاقے میں لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کوڈیک کے قصبے سے تین سو کلو میٹر جنوب مشرق میں پچیس کلو میٹر کی گہرائی پر تھا۔امریکا میں موسمیات کے قومی ادارے نے برٹش کولمبیا اور الاسکا کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی تھیں جنہیں اب واپس لے لیا گیا ہے۔البتہ حکام نے کہا کہ جنوبی الاسکا میں اب بھی کم درجے کی وارننگ کو برقرار ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں۔کوڈیک میں سات اعشاریہ نو کی شدت کے زلزلے کے بعد ایک قریبا چھ انچ کی سمندری لہر وجود میں آئی۔

ای پیپر دی نیشن