لاہور (پ ر) ایگرو انجینئرنگ کمپنی کے سی ای او جناب محمد آصف نے کہا کہ پاکستان ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹیوٹی (PATTA) کے ساتھ ہماری شراکت داری معمولی قیمت کے عوض کسانوں کے منافع اور پیداوار میں اضافے کا سبب بنے گی۔ ہمیں امید ہے کہ اس پراجیکٹ کی تکینکی صلاحیت ہماری مارکیٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی اور کسانوں کے لئے آسان تکنیکی سلوشنز کی فراہمی کا باعث بنے گی۔ پاکستان ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹیوٹی (PATTA) کے نجی شراکت دار بھی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ٹریننگ کے مواقع فراہم کرکے خواتین کی زیر قیادت زرعی ٹیکنالوجی بزنس کو فروغ دینے کے لئے یو ایس ایڈ کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں۔ پراجیکٹ کے شراکت داروں نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ان کی طرف سے ٹیکنالوجی پر دی جانے والی ٹریننگز خواتین کے لئے سود مند ہوں تاکہ انہیں خصوصی مہارتوں سے لیس کیا جائے اور ان کی بہتر زرعی خدمات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ اس پراجیکٹ کی نئی شراکت داری زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی شعور میں اضافے اور بالاخر کسانوں کی پیداوار اور منافع میں اضافہ کرے گی۔