پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس میں نئے چینی سال کی تقریبات کا آغاز

Jan 24, 2019

لاہور( کامرس رپورٹر )پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نئے چینی سال کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے پاک چین جوائینٹ چیمبر کے دفتر میں چین کے صوبہ شینڈونگ کی 10بڑی کمپنیوں پر مشتمل وفد کے ساتھ بی 2بی میٹنگز کا انعقا کیاگیا۔ وفد کی قیادت صوبہ شینڈونگ کے محکمہئِ صنعت و معلومات کے سیکنڈ قونصل مسٹر زینگ زونگجن کر رہے تھے۔ پاک چین جوائینٹ چیمبر کی طرف سے سینئر نائب صدر احمد حسنین اور نائب صدر خرم شفیق سمیت دیگر اراکین مجلس عاملہ نے وفد کا استقبال کیا۔اورانہیں نئے چینی سال پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بی 2بی میٹنگز کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر احمد حسنین نے ان تمام چینی سرمایہ کاروں اور ماہرین کو خراج تحسین پیش کیا جور مشترکہ منصوبوں کے سلسلے میں بڑی تعداد میں پاکستان کے اندر قیام پذیر ہیں۔چینی وفد کے قائد زینگ زونگجن نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کی صنعتی، تجارتی اور معاشی ترقی کیلئے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر تعاون کر تا رہے گا۔پاک چین جوائینٹ چیمبر کے نائب صدر خرم شفیق نے کہا کہ نجی شعبہ میں پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں 100۔ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے ۔بعد ازاں نئے چینی سال کے سلسلے میں کیک کٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔

س میں پاک چین جوائینٹ چیمبر کی چائنہ افیئرکمیٹی کے چیئرمین مسٹر وانگ زہائی ، سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر اقبال قریشی اور سابق نائب صدر معظم گھرکی سمیت متعدد چینی اور پاکستانی تاجر وں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں