لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کر لی‘ نیب سے جواب طلب

Jan 24, 2019

لاہور (وقائع نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس ملک شہزاد احمد نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کیے ہیں؟ شہباز شریف کے وکلا نے بتایا کہ آشیانہ کیس میں نیب نے ریفرنس دائر کر دیا ہے لیکن رمضان شوگر مل کیس میں ریفرنس دائر نہیں ہوا۔ جس کے بعد عدالت نے نیب کو درخواست ضمانت پر جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ بعدازاں عدالت نے درخواست پر سماعت 29 جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں شہباز شریف کے وکلا نے موقف اختیار کیا نیب نے آشیانہ ہاو¿سنگ سکینڈل اور رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ درخواستگزار نے م¶قف اختیار کیا آشیانہ ہا¶سنگ سکینڈل سے شہباز شریف کا کوئی تعلق نہیں۔ رمضان شوگر ملز کیس بے بنیاد ہے۔ عدالت دونوں کیسز میں شہباز شریف کی ضمانتیں منظور کر کے رہا کرنے کا حکم جاری کرے۔
شہباز شریف / ہائیکورٹ

مزیدخبریں