بلوچستان 10 برس میں بدترین حکمرانی کی مثال‘ پنشن واجبات ساڑھے 28 ارب روپے ہوگئے: فواد چوہدری

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان گزشتہ 10برسوں میں بدترین طرز حکمرانی کی مثال ہے، صوبائی حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پنشن واجبات 29کروڑ سے بڑھ کر ساڑھے 28 ارب روپے ہوگئے ہیں۔ بدھ کواپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا بلوچستان کی صوبائی حکومت نے 2لاکھ 6 ہزار نائب قاصد بھرتی کئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سال میں سندھ اور پنجاب کی کارکردگی اس سے بھی بدتر رہی جہاں شہباز شریف اور مراد علی شاہ نے فنڈز کے ساتھ کھلواڑ کیا۔دریں اثناءوفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ،گلگت بلتستان کے عوام کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کرنا پاکستان تحریک انصاف کی ترجیح ہے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شفیع نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، ان کی خواہشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کو آئینی اور انتظامی لحاظ سے بااختیار بنائیں گے،قانونی فریم ورک کے تحت گلگت بلتستان کو آئینی و انتظامی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
فواد چودھری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...