لاہور (آئی این پی+ نوائے وقت نیوز) نواز شریف کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کئے گئے تھیلیم سکین ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ان کے دل کی ایک شریان میں معمول سے زیادہ تنگی کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں، شریان میں رکاوٹ کے باعث دل کے نچلے حصے کو خون کی فراہمی متاثر ہے، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دل کی شریان میں رکاوٹ پرانی بھی ہو سکتی ہے۔ مرض کی حتمی تشخیص کے لئے نواز شریف کی انجیو گرافی کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کی کچھ ادویات میں تبدیلی کی ہے، دوسری طرف مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ سابق وزیر اعظم کی زندگی کو خطرہ ہے، سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میڈیا پر افشا رپورٹس سے پتا چلتا ہے نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے۔
نواز شریف رپورٹ