کراچی(کرائم رپورٹر) لانڈھی میں نادرا کے رجسٹریشن سینٹر سے نامعلوم افراد 1800 شناختی کارڈ اور اندراج کا رجسٹر لے اُڑے جبکہ دیوار پر نازیبا الفاظ بھی تحریر کردیئے۔ واردات منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوئی۔ واضح رہے چار روز بعد صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 میں ضمنی انتخابات ہونا ہیں۔ نادرا سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میر عجم کے مطابق شناختی کارڈز کی چوری کو اس تناظر میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوری ہونے والے شناختی کارڈوں کی منسوخی کے لئے ڈیٹا اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے اور نئے شناختی کارڈ پرنٹ کرائے جارہے ہیں جو ایک دو دن میں سپیشل کوریئر سروس سے کراچی آجائیں گے اور ضمنی انتخابات سے قبل شہریوں کو جاری کردیئے جائیں گے۔
شناختی کارڈ چوری