چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے معمولی جرائم کے مقدمات تین ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیا

Jan 24, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے معمولی جرائم کے مقدمات کو 3 ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے 31 دسمبرتک دائر معمولی جرائم کے مقدمات کو 30 اپریل تک نمٹانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں معمولی جرائم کے تحت 7 ہزار 475 مقدمات زیر التواءہیں۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ جہلم، راجن پور اور شیخوپورہ کی عدالتوں میں 10 ستمبرتک دائرمعمولی جرائم کے مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے جہلم، راجن پور اور شیخوپورہ کی عدالتوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو اپنے متعلقہ مجسٹریٹس کی کارکردگی کی رپورٹس ہر ہفتے بھیجنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

مزیدخبریں