کلدیپ یادیو ون ڈے کرکٹ میں ابتدائی 36 میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بائولر بن گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی سپنر کلدیپ یادیو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی 36 میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 4 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، کلدیپ نے ایک ساتھ ابتدائی 36 میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کا ڈینس للی، وقار یونس، اجنتھامینڈس، مچل سٹارک اور حسن علی کا ریکارڈ توڑ دیا، ڈینس للی نے 69، وقار یونس نے 70، اجنتھا مینڈس، سٹارک اور حسن علی نے یکساں 71 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ کلدیپ کی وکٹوں کی تعداد 73 ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن