لاہور(سپورٹس رپورٹر+ںنمائندہ سپورٹس)رکن قومی اسمبلی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر اشفاق شاہ اور نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور کھیل کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جتنا ٹیلنٹ ہے فٹ بال کا کھیل خوب ترقی کریگا اورسپر لیگ اسلام آباد کے ٹیلنٹ کو ابھارے گا، اسلام آباد فٹ بال کے حوالے سے ایک بڑا سنٹر بن چکا ہے اور اسلام آباد انتظامیہ فٹ بال سے خوب واقف ہے اور فٹ بال کے لئے مل کر کام کریگی۔ پاکستان میں فٹ بال کے مداحوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے فٹبال کے معیار کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔ گرائونڈ آباد ہوں تو فٹبال آباد رہے گا۔ فٹ بال کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔