جوتوں کی برآمدات میں 14.34فیصد اضافہ

Jan 24, 2019

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2018 کے دوران جوتوں کی قومی برآمدات میں 14.34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں جولائی تا دسمبر 2018 کے دوران جوتوں کی برآمدات کا حجم 57.2 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا دسمبر 2017 کے دوران برآمدات کا حجم 50.05 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران جوتوں کی قومی برآمدات میں 7.15 ملین ڈالر یعنی 14.34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں